26

بحریہ ٹاؤن لاہور کا فضول ترین داخلی راستہ براستہ شاہکام چوک, کامران خان

سب سے پہلے اللہ تعالی کا بہت بہت شکریہ جس نے آج میری امی جان کو ہر طرح کے حادثوں سے محفوظ رکھا میں اللہ تعالی کا شکریہ کن الفاظ میں ادا کروں بس میں اس وقت پرنم آنکھوں سے یہ کالم تحریر کر رہا ہوں کہ آج میرے کزن کے ولیمے کے موقع پر بحریہ ٹاؤن پاشا فارمز میں منعدہ تقریب میں آتش بازی کی گئی جہاں میری امی جان کی بائیں ٹانگ پر زخم آیا اب کیا کہنے پولیس کے اور بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کے کوئی قانون وہاں نافذ نہیں ہے ہماری فیملی بہت سادہ دل ہے آج میں وہاں نہیں تھا جب یہ واقعہ پیش آیا میں اللہ کا شکر گزار ہوں کہ زیادہ نقصان نہیں ہوا اور میں اپنی ممانی کلثوم باجی کا بے حد شکرگزار ہوں جنھوں نے بہت شفقت فرمائی میری امی کے کپڑوں پر سیفٹی پن لگائی آپ بہت عظیم خاتون ہیں کلثوم باجی, اب بات کی جائے بحریہ ٹاؤن لاہور کے داخلی راستے کی جو شاہکام چوک کہلاتا ہے جہاں تین اطراف سے ہیوی ٹریفک کے دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے آدھا سفر ایک طرف اور شاہکام چوک سے بحریہ ٹاؤن داخل ہونے کی خواری دوسری طرف اور وہاں جا کر ملک ریاض کی ذہانت پر شک ہوتا ہے کہ بغیر اینٹری پلاننگ کے اتنی بڑی سوسائٹی بنا دی اگر ایفل ٹاور لاہور کی بات کی جائے تو اس میں بھی کچھ ٹیکنیکل فالٹس کا ذکر سننے کو ملتا ہے ان سب باتوں کے علاوہ آتش بازی کے قانون پر کسی قسم کا کوئی عمل درآمد نظر نہیں آتا سکیورٹی گارڈز محض دکھاوے کے لئیے ہیں اور مجھے آج اس واقعے کے بعد بحریہ ٹاؤن لاہور سے بہت سے تحفظات ہیں
کامران خان، چیف ایڈیٹر
03114500444

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں