1,499

نواز شریف نے چوہدری نثار سے راستہ الگ کرلیا، مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں بھیجی

کامران خان, شعور نیوز

مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما اور سی ای سی کے رکن چوہدری نثار اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

اجلاس میں پارٹی صدر کے نام پر مشاورت کی گئی اور اس دوران میاں نوازشریف نے پارٹی صدارت کے لیے شہبازشریف کا نام تجویز کیا۔

مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ نے شہبازشریف کو پارٹی کا قائم مقام صدر بنانے کی متفقہ طور پر منظوری دی جس کے بعد وہ بلا مقابلہ قائم مقام صدر منتخب ہوگئے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کو پارٹی کا تاحیات قائد بنانے کی سفارش وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، راجہ ظفرالحق اور شہباز شریف نے کی جس کی مرکزی مجلس عاملہ نے منظوری دے دی۔

مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے ان فیصلوں کا اعلان کیا۔

(ن) لیگ کی رہنما مریم نواز نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نوازشریف کو تاحیات قائد بنائے جانے کی خبر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں