429

دہشت گردی بھارتی حملے پاک فوج کا عزم اور کراچی سیاست، کامران خان

آج شام کوئٹہ میں خودکش حملے میں شہریوں کی شہادت کے بعد دل بہت اداس تھا کہ کوئٹہ میں پولیس اہکاروں پر ایک اور حملہ ہوگیا حملے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے اس کے بعد اگر بات کی جائے پاک بھارت سرحدی صورتحال کی تو آج بھی بھارت اس خبط میں مبتلا ہے کہ وہ پاکستان کو اپنا ماتحت بننے میں کامیاب ہوجائے گا، اسی لئیے آج بھی بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ کی وجہ سے ایک تیرہ سالہ بچہ اور پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے جس کے بعد پاک فوج کی جانب سے شدید گولاباری کے دوران بھارتی چوکی تباہ کر دی گئی لیکن یہ مسئلے کا حل نہیں مسئلے کا حل پاکستان کا ایک کامیاب معاشی طاقت بننے میں ہے جبکہ آج نواز شریف نے کوٹ مومن میں خطاب کے دوران کہا کہ جو ووٹ کو عزت نہیں دیتا ہم اسے عزت نہیں دیتے جبکہ عدلیہ مخالف تقریر پر سزا پانے والے نہال ہاشمی نے رہائی کے بعد پھر عدلیہ پر تنقید کی اور اگر بات کی جائے پٹرول بم کی تو آج حکومت نے عوام سے الیکشن ٢٠١٣ میں ووٹ ڈالنے کا بدلہ پورا کرڈالا ہے اور پٹرول دو روپے مہنگا کرڈالا ہے آج مگر جس جانب دھیان جارہا ہے وہ کراچی کی سیاست ہے بلاول نے کہا کہ جو خدمت پیپلزپارٹی نے عوام کی کر ڈالی ہے وہ کسی نے نہیں کی ہم سڑکوں کا جال پورے سندھ میں پھیلا رہے ہیں شہباز شریف کی طرح شوپیس نہیں بنا رہے جبکہ فاروق ستار آنے والے الیکشنز سے بے زار ہیں وہ آنے والے الیکشنزمیں پارٹی کو متحد رکھنے میں کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں عمران خان بھی کراچی سے سیاست لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ قومی سطح کی جماتیں بھی کراچی کی حکمران بننے کے لئیے پلاننگ کررہی ہیں مہاجر اردو سپیکنگ ووٹ بنک اب جس طرف جائے گا وہی کراچی کا اگلا حکمران ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں