431

سینٹ الیکشنز اور عام عوام ، کامران خان

بہت دنوں بعد آج شعور نیوز کے بیورو چیف فخر بھائی نے بریکنگ نیوز پر توجہ کا آغاذ کیا سینٹ الیکشن کا چرچا آج ہر زبان پر تھا قومی اسمبلی ہو یا صوبائی اسمبلی ہر طرف آج سینٹ الیکشن کی دھوم مچی تھی اور ہر کوئی آصف زرداری کی ذہانت کے گن گا رہا تھا اور کیوں نہ گائے زرداری نے نہ صرف سندھ میں ایم کیو ایم کی نشستوں پر قبضہ جمایا بلکہ خیبر پختونخوا میں بھی خاطر خواہ کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب رہے عام آدمی کو سینٹ الیکشن سے کیا غرض اسے پنجاب میں مسلم لیگ ن کی کامیابی سے کیا لینا دینا اس کی دال روٹی پوری نہیں ہورہی مٹی کا تیل چھ روپے مہنگا ہو یا پٹرول تین روپے کچھ بھی ہو شاہد خاقان عباسی نے سینٹ میں کسی بھی قسم کی دھاندلی کے امکان کو رد کردیا ہے رانا ثنااللہ نے پنجاب اسمبلی کے باہر کہا ہے کہ وہ سب نواز شریف اور شہباز شریف ہیں اور مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف جانے والوں کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں غریب آدمی کو کھانا ملے نہ ملے نوازشریف کو ووٹ ضرور ملنے چاہیں سندھ کے ہاری چاہے بھوک سے مرتے رہیں لیکن پیپلزپارٹی کو وفاق کی علامت بننا چاہیے عمران خان کی تیسری شادی نے پنجاب میں ایک سیٹ تو دلوادی ہے دیکھیں اب یہ سلسلہ آگے کیا سلسلے چلاتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں