76

سنسنی سے بھرپور ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیانے ساﺅتھ افریقہ کو 118رنز سے شکست دے دی

سنسنی سے بھرپور ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیانے ساﺅتھ افریقہ کو 118رنز سے شکست دے دی
ڈربن(فخر اتفاق فریدی شعور نیوز) چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا نے پہلے میچ میں ساﺅتھ افریقہ کو118رنز سے شکست دےدی، 417رنز کے ہدف کے تعاقب میں افریقن بلے باز298رنز تک ہی محدود رہے.
ڈربن میں کھیلے جانے والے پہللے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس میں انہوں نے 351رنز بنائے جس کے جواب میں ساﺅتھ افریقہ کی پوری ٹیم 162رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔دوسری اننگ میں آسٹریلیا نے 227رنز بنا ئےاور مخالف ٹیم کو جیتنے کے لئے 417رنز کا ہدف دیا لیکن ساﺅتھ افریقہ کی ٹیم کھیل کے پانچویں روز 298رنز پر ہی ہمت ہار گئی۔
ہدف کے تعاقب میں ساﺅتھ افریقہ کے مرکرام نے 143رنز بنائے جبکہ کپتان ڈی کوک 83اور ڈی بریان36رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے 4،ہیز ووڈ نے 3 جبکہ کیومز اور مارش نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔
میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر مچل سٹارک کو مین آف دامیچ کا ایوارڈ دیا گیا انہوں نے مجمو عی طور پر9وکٹیں حاصل کی ۔چار میچز کی سیریز کا دوسرا میچ 9مارچ کو پورٹ الیزبتھ میں کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں