105

مہندرا سنگھ دھونی اپنی ہیلمٹ پر بھارتی پر چم کیوں نہیں لگاتے جانیے اس خبر میں

مہندرا سنگھ دھونی اپنی ہیلمٹ پر بھارتی پر چم کیوں نہیں لگاتے جانیے اس خبر میں
نئی دہلی (فخر اتفاق فریدی شعورنیوز) بھارتی کرکٹ سٹار مہندر سنگھ دھونی جو کہ کسی تعارف کے محتاج نہیں درحقیقت بھارت کی قومی ٹیم میں یہ ان کا چودہواں سال ہے، لیکن کیا اس تمام عرصے کے دوران کبھی آپ نے ان کے ہیلمٹ کی انفرادیت پر غورکیا؟ سچن ٹنڈولکر سے لے کر ویرات کوہلی تک بھارت کے ہر بڑے بیٹسمین کے ہیلمٹ پر بھارتی پرچم نظر آتا ہے مگر دھونی کے ہیلمٹ پر نہیں۔
حال ہی میں جب سوشل میڈیا پر کسی نے اس جانب اشارہ کیا تو طرح طرح کی قیاس آرائیاں سامنے آنے لگیں۔ بہت سے بھارتی شہریوں نے تو یہ کہہ کر دھونی کو تنقید کا نشانہ بھی بنانا شروع کردیا کہ وہ دوسرے کرکٹرز کی طرح محبت وطن نہیں ہیں، لیکن جب ویب سائٹ QUORAپر ایک سوشل میڈیا صارف نے اصل حقیقت بیان کی تو معاملہ بالکل الٹ نکلا۔ پتا یہ چلا کہ دھونی اپنے پرچم سے کچھ زیادہ ہی محبت کرتے ہیں اور اسی محبت کی وجہ سے ہیلمٹ پر اس کی تصویر نہیں لگاتے۔ دراصل وکٹ کیپنگ کے دوران گاہے بگاہے انہیں اپنا ہیلمٹ زمین پر رکھنا پڑتا ہے اور چونکہ وہ اپنے پرچم کو زمین پر نہیں دیکھنا چاہتے لہٰذا اپنے ہیلمٹ پر اس کی تصویر نہیں لگاتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں