24

ی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہی ہو گا جبکہ ٹکٹوں کی فروخت 15 مارچ سے شروع کر دی جائے گی. نجم سیٹھی

کراچی (فخر اتفاق فریدی شعور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کا فائنل کراچی میں ہی ہو گا جبکہ ٹکٹوں کی فروخت 15 مارچ سے شروع کر دی جائے گی۔ پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہی ہو گا کیونکہ غیر ملکی کھلاڑی سیکیورٹی رپورٹس پر مطمئن ہیں جبکہ گزشتہ سیزن کی طرح اس مرتبہ فرنچائزز کو بھی کسی قسم کے کوئی خدشات نہیں ہیں اور سب کچھ اچھے طریقے سے ہو رہا ہے۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ فائنل میچ کی ٹکٹوں کی فروخت 15 مارچ سے شروع کر دی جائے گی اور پچھلے سال لاہور کی طرح یہاں بھی کم سے کم ٹکٹ کی قیمت 1000 روپے ہو گی جبکہ زیادہ سے زیادہ قیمت 12000 روپے مقرر کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں