27

شیخوپورہ جیل میں مریدکے کا قیدی ایڈز کا مریض نکلا


مرید کے(حماد شعور نیوز)
شیخوپورہ جیل میں مریدکے کا ایک قیدی ایڈز کا مریض نکلا. تعلق ٹاؤن مریدکے سے ہے. بلڈ سکریننگ کے دوران مرض کا انکشاف ہوا. بتایا گیا ہے کہ قیدی نشے کا عادی ہے اور امکان ہے کہ غیر محفوظ سرنج کے سبب ایڈز کا مرض اس تک منتقل ہوا. یاد رہے کہ اس وقت ضلع شیخوپورہ میں ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 6سے 7درجن کے قریب ہے. ایڈز کے مریض زیادہ تر نشے کے عادی ہیں اور یہ ایک دوسرے کی سرنج استعمال کرنے کے سبب اس موذی مرض کا شکار ہوئے.
(حماد علی آرئیں)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں