6

ایکشن ٹھیک،نجانے کیوں سپر لیگ میں باﺅلنگ سے روکا گیا:حفیظ


ایکشن ٹھیک،نجانے کیوں سپر لیگ میں باﺅلنگ سے روکا گیا:حفیظ
سجادالحسن شعورنیوز
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے پی ایس ایل میں باﺅلنگ کرانے سے منع کیا ہوا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ میں نے بائیو مکینکس لیبارٹری میں اپنے نئے باﺅلنگ ایکشن کو چیک کیا ہے، میرا نیا ایکشن درست ہے لیکن مجھے سمجھ میں نہیں آر ہا کہ مجھے کیوں باﺅلنگ سے روکا جا رہا ہے۔
قانون کے مطابق میں پاکستان کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں باﺅلنگ کرسکتا ہوں ،مجھے ایکشن رپورٹ ہونے کا اس وقت خطرہ ہو جب میرا ایکشن ٹھیک نہ ہو۔یاد رہے کہ گذشتہ سال نومبر میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن کو کرکٹ قوانین کے خلاف قرار دے کر انھیں انٹرنیشنل کرکٹ میں باﺅلنگ سے روک دیا تھا۔
محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن کے مشکوک ہونے کے بارے میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ابوظہبی میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے کے بعد امپائرز نے 19 اکتوبر کو رپورٹ دی تھی۔ محمد حفیظ ٹیسٹ میچوں میں 52 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں،ون ڈے میں ان کی وکٹوں کی تعداد 136 ہے جبکہ انھوں نے 81 ٹی ٹونٹی میچز میں 49 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں