27

اسلام آباد کے صنعتی علاقہ کہوٹہ میں سمگل شدہ میٹریل سے جعلی ادویات تیار کرنے والی ایور سٹ فارما سیو ٹیکل کمپنی سیل

راولپنڈی (آصف شاہ شعور نیوز)
اسلام آباد کے صنعتی علاقہ کہوٹہ میں سمگل شدہ میٹریل سے جعلی ادویات تیار کرنے والی ایور سٹ فارما سیو ٹیکل کمپنی کو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اور ایف آئی اے نے مشترکہ آپریشن کرکے سیل کردیا ہے۔ ایورسٹ فارماسیوٹیکل کمپنی میں 22جعلی ادویات تیار کی جارہی تھیں۔ ڈرگ ریگولیٹر ی اتھارٹی نے سمگل شدہ میٹریل اور جعلی ادویات قبضہ میں لے لیں۔فارماسیوٹیکل کمپنی کے ملازمین بھاگنے میں کامیاب ہو گئے تاہم ایورسٹ فارماسیوٹیکل کمپنی کے مالک محمد عثمان کوگز شتہ روز سپریم کورٹ کے احکامات پر عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آ فیسر شیخ اختر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ فارماسیوٹیکل کمپنی میں ادویات تیار کرنے کیلئے سمگل شدہ میٹریل استعمال کیا جارہا تھا جس کی درآمد کیلئے کوئی این او سی حاصل نہیں کیا گیا اورجو ادویات تیار کی جارہی تھیں ان کی بھی رجسٹریشن نہیں کرا ئی گئی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں