53

چئیرمین سینیٹ کے الیکشن میں شکست، ن لیگ کے سینیٹرز نے بھی بغاوت کردی

شیخ رشید کا دعوی صادق سنجرانی کو چئیرمین سینیٹ منتخب کروانے میں ن لیگ کے کچھ سینیٹرز نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے
سجادالحسن شعورنیوز

چئیرمین سینیٹ کے الیکشن کے معاملے میں ن لیگ کے سینیٹرز نے بھی بغاوت کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکمراں جماعت ن لیگ کو چئیرمین سینیٹ کے الیکشن میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اپوزیشن اتحاد کے امیدوار صادق سنجرانی نے ن لیگ کے امیدوار راجہ ظفر الحق کو شکست سے دوچار کیا۔ صادق سنجرانی نے توقعات کے برعکس 57 ووٹ حاصل کیے۔
اس حوالے سے پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے بھی ردعمل دیا گیا ہے۔ شیخ رشید نے دعوی کیا ہے کہ صادق سنجرانی کو چئیرمین سینیٹ منتخب کروانے میں ن لیگ کے کچھ سینیٹرز نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ شیخ رشید کا دعوی ہے کہ ن لیگ کے کچھ سینیٹرز نے بھی صادق سنجرانی کو ووٹ دے کر اپنی پارٹی کیخلاف بغاوت کی ہے۔ شیخ رشید کا مزید دعوی ہے کہ ن لیگ کے 10 سے 12 سینیٹرز اب اپنی پارٹی کو خیر آباد کہنے والے ہیں۔ یہ الیکشن ن لیگ کی سیاست کا خاتمے کا باعث بنے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں