55

آخری وقت میں وہ اتحادی جن کی بغاوت ن لیگ کے شکست کا باعث بنی

سجادالحسن شعورنیوز
آخری وقت میں کچھ اتحادیوں کی بغاوت ن لیگ کی شکست کا باعث بنی۔ تفصیلات کے مطابق چئیرمین سینیٹ کے الیکشن میں ن لیگ کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار صادق سنجرانی نے ن لیگ کے راجہ ظفر الحق کو شکست سے دوچار کیا۔ صادق سنجرانی نے توقعات سے بھی زیادہ 57 ووٹ حاصل کرکے راجہ ظفر الحق کو شکست دی۔
اس حوالے سے معروف صحافی اور تجزیہ کار سہیل وڑائچ کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران ردعمل دیا گیا ہے۔ سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ آخری وقت میں ن لیگ کے اپنے اتحادیوں نے اس سے منہ موڑ لیا۔ سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر ایم کیو ایم اور فاٹا کے سینیٹرز نے آخری وقت میں ن لیگ کا ساتھ چھوڑ کر اپوزیشن کے امیدوار کو ووٹ دے کر چئیرمین سینیٹ منتخب کروانے میں اہم ترین کردار ادا کیا۔ جبکہ ان کی رائے میں ن لیگ کے کسی سینیٹر نے اپوزیشن کے امیدوار کو ووٹ نہیں دیا ہوگا۔ تاہم اس حوالے سے حقائق جلد سامنے آ جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں