14

بریکنگ نیوز! اپوزیشن اتحاد میں پھوٹ پڑ گئی۔۔۔۔ بڑی جماعت نے ڈپٹی چیئرمین کے الیکشن کا بائیکاٹ کر دیا


سجادالحسن شعورنیوز
سینیٹ چئیرمین کے منتخب ہوتے ہی اپوزیشن اتحاد میں پھوٹ پڑ گئی، بڑی جماعت نے ڈپٹی چئیرمین کے الیکشن کا بائیکاٹ کردیا۔تفصیلات کے مطابق 4مارچ کو ہونے والے سینیٹ الیکشن کے بعد آج سینیٹ کے چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین کے انتخاب کا دن تھا۔اس موقع پر حکمران جماعت اور اپوزیشن کی جانب خوب سیاسی جوڑ توڑ کا مظاہرہ بھی کیا گیا تا ہم آج ہونے والے انتخاب میں اپوزیشن کا پلڑا رہا اور اپوزیشن کے نامزد امیدوار صادق سنجرانی نے 11ووٹوں کی لیڈ سے فتح حاصل کی جبکہ ڈپٹی چئیرمین کا انتخاب ابھی ہونے جا رہا ہے۔
چئیرمین کے انتخاب کے بعد اپوزیشن کی غیر متوقع کامیابی نے ماحول خراب کر دیا ۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سینیٹ چئیرمین کے منتخب ہوتے ہی اپوزیشن اتحاد میں پھوٹ پڑ گئی، بڑی جماعت نے ڈپٹی چئیرمین کے الیکشن کا بائیکاٹ کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں