96

لسبیلہ میں مسافر کوچ اور کار میں تصادم

شعور نیوز فاطمہ خالق
کراچی : لسبیلہ میں مسافر کوچ اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔ضلع لسبیلہ کی تحصیل بیلہ سے 50 کلو میٹر دور آر سی ڈی شاہراہ پر مسافر کوچ اور کار آپس میں ٹکرا گئیں ، حادثے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔ایدھی ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، دور دراز علاقہ ہونے کے باوجود امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے ، مسافر بس کراچی سے کوئٹہ جا رہی تھی۔ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

اپنا تبصرہ بھیجیں