1

پاکستان سات سالہ معصوم بچی کو امام مسجد نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا


سجادالحسن شعورنیوز
لاہور: رائیونڈ کے علاقہ میں معصوم بچی کو امام مسجد نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، بچی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کم سن بچیوں کے ساتھ زیادتی کےواقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، رائیونڈ کے علاقہ میں معصوم بچی کو امام مسجد نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، بچی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
بچی سے زیادتی کے بعد امام مسجد موقع سے فرار ہوگیا جبکہ نائلہ بی بی کی عمر 7 سال بتائی جارہی ہے۔
بچی کے والد بچی مسجد میں قرآن مجید پڑھے گئی امام مسجد بہانے سے گھر لے گیا، امام مسجد مصطفے بچی کا رشتے میں چچا بتایا گیا۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور تھانہ رائیونڈ کی پولیس ملزم کو پکڑنے کیلئے مختلف جگہوں پر چھاپے مار رہی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل شیخوپورہ کی چھ سالہ ایمان فاطمہ گزشتہ روز کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوگئی تھی،جس کی لاش کھیتوں سے ملی تھی، پولیس کےمطابق بچی کو زیادتی کےبعد گلا دبا کر قتل کیا گیا، ایک مشکوک شخص کوحراست میں لے لیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں : ایک اور 5 سالہ زینب مبینہ زیادتی کے بعد قتل
ناروال کے علاقے ظفر وال کی چھ سالہ زینب بھی درندگی کی بھینٹ چڑھ گئی، زینب کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا، زینب کی لاش ہمسائیوں کے گھر صندوق سے ملی۔
پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے ایک ہی خاندان کے چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
واضح رہے کہ قصور کی 7 سالہ ننھی زینب کے ساتھ درندگی کے واقعے کو زیادہ عرصہ نہیں گزرا جب کچھ عرصہ قبل معصوم کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا کر بے دردی سے قتل کردیا گیا، تحقیقات کے بعد قتل کے مرکزی ملزم عمران کو عدالت کی جانب سے سزائے موت سنائی جا چکی ہے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں