11

تھانہ مکڑوال پولیس کی منشیات فروشوں کےخلاف کارروائی 2منشیات فروش 2کلو300گرام چرس سمیت گرفتارمقدمہ درج

میانوالی عبدالقیوم خان نیازی
میانوالی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل عیسی خیل مہر محمد ریاض کی سربراہی میں ایس ایچ او مکڑوال انسپکٹر مہدی حسن، ایس آئی محمد قاسم اور انکی ٹیم نے منشیات فروشوں کےخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 02 منشیات فروش کو گرفتار کرکے 2 کلو 300 گرام چرس برآمد کی۔ تفصیل کے مطابق محمد سلیم ولد غلام مرتضی سکنہ سلطان خیل سے 1200 گرام چرس، صنم شہزاد ولد غلام مرسلین سکنہ کمرمشانی سے 1100 گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کوگرفتار کر کے ان کے خلاف تھانہ مکڑوال میں الگ الگ مقدمات درج کیے۔ ڈی پی او میانوالی صادق علی ڈوگر نے ایس ایچ او مکڑوال اور انکی ٹیم کو اس کامیاب کاروائی پر شاباش دی اور نقد انعام سے نوازا۔ ترجمان میانوالی پولیس
اڈیٹر شعور نیوز ۔ امجد وٹو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں