1

جڑی بوٹیوں کی تلفی مہم بارے سیمینارا ورآگہی واک کا انعقاد

اوکاڑہ۔
غضنفر عباس (شعور نیوز)
چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد اظہر نے کہا ہے کہ جڑی بوٹی مکائو مہم صوبہ میں زرعی پیداوار کے بڑھانے میں معاون ثابت ہو گی، فصلوں سے جڑی بوٹیوں کے خاتمہ کیلئے کاشتکار زرعی ماہرین کی سفارشات پر عمل کریں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ جڑی بوٹی مکائو مہم سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سمینار میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدری فاروق جاوید سمیت دیگر متعلقہ افسران اور کاشتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،اس موقع پر چیئرمین بلدیہ نے جڑی بوٹیوں کی تلفی مہم کا افتتاح کیا، بعد ازاں ٹریننگ ہال میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدری فاروق جاوید ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع رائو محمد ریاض ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پلانٹ پروٹیکشن ملک محمد ایوب نے شرکاء کو جڑی بوٹیوں کے نقصانات اوران کے تدارک کیلئے کیمیائی و دیگر طریقے بتائے، بعد ازاں ہفتہ جڑی بوٹی مکائو کے سلسلہ میں ایک علامتی آگاہی واک بھی منعقد کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں