54

طلبہ یونینز کے الیکشن کرائے جائیں ، سب کیمپس یونیورسٹی آف سرگودھا میانوالی کو کیمپس کا درجہ دیا جائے ، طلبہ و طالبات کے لئے بسیں چلائی جائیں ، میانوالی میں میڈیکل کالج کا قیام عمل میں لایا جائے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ شمالی پنجاب ریجن سعد بن ہارون کی امیر جماعت اسلامی ضلع میانوالی عبدالوہاب خان نیازی کے ہمراہ پریس کانفرنس

میانوالی عبدالقیوم خان نیازی

میانوالی ۔سعد بن ہارون نے کہا کہ طلبہ کے مسائل حل کئے جائیں ورنہ طلبہ سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور ہو جائیں. انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر آبپاشی اور حکومتی ایم این اے کے آبائی علاقہ کمر مشانی میں ڈگری کالج کا قیام بھی عمل میں لایا جائے اتنی بڑی آبادی میں کالج ہی نہیں ہے.
انہوں نے کہا کہ جمیعت طلبہ کے حقوق کے لئے جدوجہد کررہی ہے ہمارا کام طلبہ کے مسائل حل کرنا ہے اور ان کو تعلیمی معاملات میں معاونت فراہم کرنا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ طلباء و طالبات کو تعلیمی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے میانوالی ایک بہت بڑا ضلع ہے لیکن انتہائی افسوس ناک امر ہے یہاں اعلی تعلیم تو درکنار عمومی تعلیمی سہولیات بھی فراہم نہیں کی جارہی ہیں طلبہ کے مسائل سے صرف نظر کیا جارہا ہے اسلامی جمیعت طلبہ کا مطالبہ ہے کہ ہمارے مسائل حل کئے جائیں اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لئے وسائل مہیا کئے جائیں.
اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع میانوالی عبدالوہاب خان نیازی نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ طلبہ کے مطالبات کی حمایت کی ہے اور ان کے مطالبات بالکل جائز ہیں
ہمارے عوامی نمائندوں اور سیاسی جماعتوں کو یہ مطالبات اٹھانے چاہیں تھے لیکن انہوں نے نہیں اٹھائے اس لئے طلبہ کو خود آواز اٹھانی پڑرہی ہے
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پہلے ہی ضلع میانوالی کے تعلیمی مسائل اور وسائل کے حوالے سے آواز اٹھاتی رہی ہے آج بھی ہم ان کی بھرپور حمایت کرتے ہیں
.پریس کانفرنس میں نائب امیر ضلع حافظ جاوید اقبال ساجد ناظم ڈویژن جہانزیب خان، ناظم ضلع میانوالی طلحہ یونس خان ،
ناظم جامعہ سب کیمپس شعیب خان و دیگر عہدیداران بھی موجود تھے.

اڈیٹر شعور نیوز امجد وٹو

اپنا تبصرہ بھیجیں