55

موضع چوھڑا میں کمسن بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا

(مریدکے شعور نیوز حماد علی آرائیں )
نواحی گاؤں لا نمبڑے چوھڑا میں تقریبآ 5,سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا. مقتولہ ایمان فاطمہ کل سہ پہر 4 بجے ہمسایوں کے گھر سے کھیلتی ہوئی باہر نکلی اور پر اسرار طور پر غائب ہو گئی. شام کے سائے ڈھلنے لگے تو متوحش ماں اور گھر والوں نے تلاش شروع کر دی. اب سے تھوڑی دیر پہلے اس کی لاش گندم کے کھیت سے برآمد ہوئی ہے. بچی کی شلوار سے اس کا گلا گھونٹا گیا ہے. ایمان فاطمہ اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھی، اس کے والد محمد شاہد بسلسلہ روزگار ملک سے باہر ہیں. بچی کی والدہ آج کل بیٹی کے ہمراہ اپنے والدین کے گھر چوھڑا گاؤں آئی ہوئی ہے. مقامی پولیس کو واقعہ کی اطلاع کر دی گئی ہے.

اڈیٹر شعور نیوز ۔ امجد وٹو

اپنا تبصرہ بھیجیں