2

ویب سائٹ پر ایک بلاگر نے اپنے بلاگ میں انکشاف کیا ہے کہ رسول پاک صلی اللہ و علیہ وسلم کے شہر مدینہ منورہ میں فیشن شو کے انعقاد پر

فاطمہ خالق (شعور نیوز)
ویب سائٹ پر ایک بلاگر نے اپنے بلاگ میں انکشاف کیا ہے کہ رسول پاک صلی اللہ و علیہ وسلم کے شہر مدینہ منورہ میں فیشن شو کے انعقاد پر سعودی عرب میں احتجاج کی آگ بھڑک اٹھی ہے۔ سعودی عرب میں چونکہ سیاسی اور ہر قسم کے مظاہروں کی ممانعت ہےاس لئے فیشن شو کے خلاف احتجاج کرنے والوں نے ٹیوٹر کی راہ اختیار احتجاجی ٹویٹس کا ایک طوفان ہے کہ امڈ آیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے فیشن شو کا اہتمام کرنے والوں کے خلاف سخت ناراضگی اور مذمت کا
اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ان لوگوں نے اپنے”حرام” اقدام سے رسول پاک صلی اللہ و علیہ و سلم کے مقدس شہر کی تقدیس کو پامال کردیا ہے۔ ایک ٹیوٹ میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ اس مدینہ منورہ کے تقدس کو پاما ل کررہے ہیں ان پر اللہ تعالی ، فرشتوں اور عوام کا عذاب نازل ہوگا۔ایک ٹیوٹ میں کہا گیا کہ اس مقدس شہر نے صحابہ کرام کو دیکھا ہے اور یہاں رسول اکرمﷺ ابدی نیند سو رہے ہیں۔ اس شہر میں فیشن شو منعقد کر کے اس کے تقدس کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی
ایڈیٹر میاں مزمل منیر شعور نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں