2

ڈپٹی کمشنر کی ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت

اوکاڑہ۔
غضنفر عباس (شعور نیوز)
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں سے مطلوبہ نتائج کے حصول کیلئے وسائل کا دانشمندانہ استعمال اور موثر نگرانی ضروری ہے، ترقیاتی محکموں کے افسران اور فیلڈ عملہ مقررہ مدت میں ان سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے تمام اقدامات کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد اکرم وٹو ،ایکسیئن بلڈنگ انجینئر حافظ عبد القادر ،ایکسیئن پبلک ہیلتھ مرزا عبد المجید،ایکسیئن ہائی وے جواد احمد ،سی ای او ایجوکیشن ناہید واصف ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ،اجلاس میں محکمہ بلڈنگ ،ہائی ویز ،پبلک ہیلتھ ،واپڈا ،ایجوکیشن ،صحت اورلوکل گورنمنٹ کے منصوبے زیر غور آئے، اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری اور انہیں مقررہ مدت میں مکمل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا ئے جا رہے ہیں،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ زیر تعمیر ترقیاتی کاموں پر بہتر کوالٹی مٹیریل کے جو ایس او پیز بنائے گئے ہیں ان کی سو فیصد پیروی کی جائے تاکہ سرکاری وسائل احسن انداز میں عوامی فلاح پر خرچ کئے جا سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں