16

لاہور : رائیونڈ میں پولیس چیک پوسٹ کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور سات پولیس اہلکاروں سمیت20افراد زخمی ہوگئے۔


سجادالحسن شعورنیوز
لاہور : رائیونڈ میں پولیس چیک پوسٹ کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور سات پولیس اہلکاروں سمیت20افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ میں تبلیغی اجتماع گاہ کے قریب واقع پولیس کی چیک پوسٹ پر ہونے والے زور دار دھماکے میں چار افراد جاں بحق جبکہ سات پولیس اہلکاروں سمیت بیس افراد زخمی ہوگئے۔
دھماکے کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا ان میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، زخمیوں میں اےایس پی رائیونڈ اور ایس ایچ او بھی شامل ہیں۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیاہے، فی الحال دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے، دھماکے کی شدت اتنی شدید تھی کہ اس سے قریب کھڑی متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔
ڈی آئی جی آپریشنز حیدراشرف کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں اےایس پی رائیونڈ اور ایس ایچ او بھی شامل ہیں، دھماکے میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایاگیا، دھماکا چیک پوسٹ کے اہلکاروں کی ڈیوٹی تبدیلی کے دوران ہوا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے رائے ونڈ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں