1

اوکاڑہ ،مختلف مقامات پر لڑائی جھگڑے کے واقعات، 5 خواتین، 10افراد کو زخمی کر دیاگیا

اوکاڑہ
غضنفر عباس( شعور نیوز)
اوکاڑہ مختلف مقامات پر لڑائی جھگڑے کے واقعات 5 خواتین 10افراد کو زخمی کر دیاگیا،22ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے،تفصیلات کے مطابق چک نمبر4/4-Lاوکاڑہ میں ملزمان علی رضا نے دوساتھیوں سے مل کر سابقہ رنجش پر ذیشان کودستی آلات سے تشدد کر کے شدیدزخمی کر دیا قصبہ شیر گڑھ کے رہائشی سید مسرور حسین اسکی بیوی اس کے بیٹے محمد حسن کو ملزمان فخر زمان،قمر زمان ،علی زمان، عاصم رضاوغیرہ نے ڈنڈوں سوٹوں کے وار کر کے شدید زخمی کردیا ،موضع ریتکی کے رہائشی غلام حسین اپنے اہل خانہ فخر حیات ،زبیداں بی بی اور شاہد ہ بی بی کے ہمراہ گھر میں موجود تھاکہ 10ملزمان امیر اصغر ،محمد صابر وغیرہ آگئے جہنوں نے تشدد کر تے ہوئے غلام حسین اوراس اہلخانہ کو زخمی کر دیا پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
اڈیٹر شعور نیوز امجد وٹو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں