26

پی ایس ایل فائنل سکیورٹی کے لئیے 6 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات

زاہد ملک سے
ایسٹ زون پولیس کی جانب سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی، اس کے اطراف، اور اسٹیڈیم کی جانب آنے والے تمام روٹس پر سیکیورٹی کے لئے 6 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے ہیں۔

میچ دیکھنے کے لئے آنے والے شرکاء و ناظرین کی اسکیننگ واک تھرو گیٹس کے زریعے کی جائے گی۔

میچ دیکھنے کے لئے آنے والے شرکاء کو پارکنگ ایریا سے نیشنل اسٹیڈیم کے قریب ایکسپو سینٹر، بحریہ یونیورسٹی و رانا لیاقت گرلز کالج بالمقابل آغا خان ہسپتال تک لے جانے کے لیے 200 سے زائد شٹل سروس کا اہتمام کیا گیا ہے۔

عوام الناس کی سہولت کے لئے محکمہ پولیس کی جانب سے کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔

ایسٹ زون پولیس ٹریفک پولیس کے تعاون سے عوام الناس کو متبادل راستوں کے حوالے سے آگاہ کرتی رہے گی۔جبکہ مریضوں، ڈاکٹروں اور ایمبولینسوں کو ہسپتال تک رسائی ہو گی۔

اسٹیڈیم کے اطراف میں رہائش پزیر لوگوں کو متبادل راستوں کی آگاہی دی جاۓ گی۔ اس سلسلہ میں مختلف مقامات پر پولیس کیمپ لگاۓ جارہے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل کے سیکیورٹی ماہرین سے تربیت یافتہ خواتین پولیس اہلکاروں کو جامعہ تلاشی کے لیے پارکنگ ایریا پر تعینات کیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں