1

ٹیم میں شامل کرتے بھی توبھی نہ کھیلتا،کامران اکمل کا حیران کن انکشاف


ٹیم میں شامل کرتے بھی توبھی نہ کھیلتا،کامران اکمل کا حیران کن انکشاف
سجادالحسن شعورنیوزلاہورقومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے کہا ہے کہ اچھی کارکردگی کے باوجود ٹیم میں شامل نہ ہونے پر افسوس تو ہوتا ہے لیکن اگر ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹونٹی سکواڈ میں نام آجاتا تب بھی کھیل نہیں سکتا تھا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل تھری میں اتنی اچھی کارکردگی کے بعد بھی ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے ٹیم میں نام نہ آنے پر افسوس تو ہوتا ہے لیکن بدقسمتی سے میں زخمی ہوں اور اور اگر مجھے ٹیم میں شامل کر بھی لیتے تو میں کھیل نہیں سکتا تھا کیونکہ میری ہیمسٹرنگ خراب ہے اورڈاکٹرز نے تین سے چار ہفتے آرام کا کہا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں