59

بال ٹیمپرنگ: معطل آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے غلطی کا اعتراف کرلیا

سجادالحسن شعورنیوز
کینبرا: بال ٹیمپرنگ اسکینڈل منظرعام پر آنے کے بعد ایک سال کی سزا پانے والے آسٹریلوی نائب کپتان ڈیوڈ وارنر نے غلطی کا اعتراف کرلیا۔
ڈیوڈ وارنر نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کی جس میں کہا کہ ایک غلطی ہوئی جس کی وجہ سے کرکٹ کو نقصان پہنچا جس پر وہ معافی مانگتے ہیں اور اپنے کیے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔
ڈیوڈ وارنر نے کہا ‘ٹیمپرنگ اس کھیل پر دھبہ ہے جسے بچپن سے بہت چاہتا ہوں اور سمجھ سکتا ہوں کہ ان کی وجہ سے کھیل اور شائقین کو نقصان پہنچا ہے’۔
معطل آسٹریلوی کرکٹر نے مزید کہا کہ آئندہ چند روز کے دوران وہ اس حوالے سے کچھ کہیں گے اور تب تک وہ اپنے اہلخانہ، دوستوں اور قابل اعتماد خیرخواہوں کے ساتھ وقت گزاریں گے۔
یاد رہے کہ آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ کرنے پر اسٹیون اسمتھ، ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینکروفٹ پر پابندی عائد کردی تھی۔
ڈیوڈ وارنر اور اسٹیون اسمتھ 2 سال تک ٹیم کی قیادت کرنے کے اہل بھی نہیں ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں