57

گیارہواں آل پاکستان مہوٹہ موہڑہ پریمئیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ یادگار رنگا رنگ تقریبات کے ساتھ اختتام پذیر

راولپنڈی آصف شاہ

داتا سپورٹس گجر خان نے قاضی الیون مہوٹہ کو شکست دیکر چیمپئن ٹرافی اور ایک لاکھ نقد انعام وصول کیا جبکہ قاضی الیون مہوٹہ نے پچاس ہزار نقد انعام اور رنر اپ ٹرافی وصول کی۔ سیمی فائنل کی رنر ٹیموں کو دس دس ہزار اور مین آف دی فائنل ، ٹورنامنٹ کے بہترین بالر ، بلے باز ، بہترین لوکل پلئیرز اور دیگرکو پانچ پانچ ہزار نقد انعامات دیے۔ تمام کے تمام انعامات سینئر نائب صدر ضلع راولپنڈی کے بھائی طاہر ندیم خان (ہانگ کانگ) نے سپانسر کیے۔ چوہدری امیر افضل نے اپنے خطاب میں سرپرست اعلی ٹورنامنٹ حاجی کوثر سلطان ، صدر کمیٹی اظہر مسعود بھٹی ، یوسی صدر پی ٹی آئی رفعت حیات بھٹی ، ٹورنامنٹ کے روح رواں مایہ ناز کمنٹیٹر چوہدری خضر عباس ، چوہدری شہزاد احمداور تمام کمیٹی ارکان اور ایم ایم پی ایل کی سپرسٹار میڈیا ٹیم کو مسلسل گیارہویں سال پنجاب کا سب سے بڑا ٹیپ بال ٹورنامنٹ منعقد کرانے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ اختتامی تقریب میں چوہدری امیر افضل کی معاونت سابق جنرل سیکرٹری تحریک انصاف ہانگ کانگ توقیر احمد نے کی۔ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر و ایم این اے غلام سرور خان ، سینئر نائب صدر شمالی پنجاب راجہ یاسر سرفراز ، سینئر رہنما صداقت عباسی ، کرنل اجمل صابر راجہ ، ایم پی اے عارف عباسی ، ایم پی اے اعجاز خان جازی ، ایم پی اے آصف محمود ، کوآرڈینیٹر ضلع راولپنڈی ہارون ہاشمی ،واثق قیوم عباسی ، سیکرٹری ممبر شپ ضلع راولپنڈی اظہر میر ، صدر پوٹھوار ٹاون ساجد قریشی ، سینئر نائب صدر وحید قاسم ، صدر یوتھ پوٹھوار فہران ملک ، طاہر بھٹی ، اور پوٹھوار ٹاون کے سینئر عہدیداران چوہدری امجد ، راجہ ثاقب ، حمزہ ملک اور پی پی دس کے مقامی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ تمام قائدین نے ٹورنامنٹ کمیٹی مہوٹہ موہڑہ اور ایلیان علاقہ کو اس تاریخی ایونٹ کو مسلسل گیارہویں سال کامیابی سے منعقد کرانے پر مبارکباد دی ۔

اڈیٹر امجد وٹو

اپنا تبصرہ بھیجیں