61

تھانہ داؤدخیل پولیس کی دوران چیکنگ کامیاب کاروائی 5افراد4کلو810گرام چرس سمیت دبوچ لیے مقدمات درج

میانوالی عبدالقیوم خان نیازی

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر کی ہدایت پرڈی ایس پی سرکل موسی خیل چوہدری شبیر گجر کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ داودخیل نوید اکرم، اے ایس آئی حمید اللہ اور انکی ٹیم نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دوران چیکنگ 05 افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 4 کلو 810 گرام چرس برآمدکی۔ تفصیل کے مطابق عمران خان ولد نواب خان سکنہ پائی خیل سے 1100 گرام چرس، عرفان ولد نیاز سکنہ پائی خیل سے 1100 گرام چرس، ماہا خان ولد فتح خان سکنہ افغان کیمپ کوٹ چاندنہ سے 1090 گرام چرس، رفیع اللہ ولد خلیل سکنہ داود خیل سے 1120 گرام چرس، باز گل ولد خان محمد سکنہ داودخیل سے 400 گرام چرس برآمد کی۔ ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ داودخیل میں الگ الگ مقدمات درج رجسٹرڈ کیے۔ ڈی پی او میانوالی صادق علی ڈوگر نے ایس ایچ او تھانہ داودخیل اور انکی ٹیم کو اس کامیاب کاروائی پر شاباش دی۔ نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکٹ دینے کا اعلان کیا۔ ترجمان میانوالی پولیس

اڈیٹر امجد وٹو

اپنا تبصرہ بھیجیں