71

تھانہ سٹی پولیس کا جعلی نوٹوں کادھنداکرنےوالے کیخلاف کریک ڈاؤن ملزم عبدالرحمن شہبازخیل 4لاکھ 50ہزارکی جعلی کرنسی سمیت گرفتار مقدمہ درج

میانوالی عبدالقیوم خان نیازی

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر کی ہدایت پرڈی ایس پی سرکل صدر خالد محمود رانجھا کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی کامران بخت انسپکٹر راو عارف جاوید،ایس آئی خلاص خان اور انکی ٹیم نے جعلی کرنسی کا دھندہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 4 لاکھ 50 ہزار کی جعلی کرنسی برآمدکی۔ تفصیل کے مطابق جعلی کرنسی کا دھندہ کرنے والے عبدالرحمن شہباز خیل سے 4لاکھ 50 ہزار کی جعلی کرنسی برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا۔ ڈی پی او میانوالی صادق علی ڈوگر نے ایس ایچ او تھانہ سٹی اور انکی ٹیم کو اس کامیاب کاروائی پر شاباش دی ۔نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکٹ دینے کا اعلان کیا۔ ترجمان میانوالی پولیس

اڈیٹر امجد وٹو

اپنا تبصرہ بھیجیں