33

نجی ہاوسنگ سوسائٹی بحریہ ٹاون میں قبضہ گروپوں کے درمیان فائرنگ

راولپنڈی آصف شاہ
نجی ہاوسنگ سوسائٹی بحریہ ٹاون میں قبضہ گروپوں کے درمیان فائرنگ سےگورنمنٹ اسکول ددہوچھہ کے دو طالب علم شدید زخمی ہسپتال منتقل اہل علاقہ کا شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق نجی ہاوسنگ سوسائٹی بحریہ ٹاون میں زمین پر قبضہ کے لیے دو گروپوں میں تصادم اور فائرنگ ہوئی جس سے موضع ددھوچھہ کے مڈل سکول کے دو بچے شدید زخمی ہو گے۔شدید زخمی ہو گے زخمی طالب علم طلحہ کو سر پر گولی لگی جبکہ دوسری طالب علم کو کندھے پر عینی شاہدین اور اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ یہاں پر گزشتہ تین دنوں سے فائرنگ ہو رہی ہے اس حوالہ سے تھانہ روات پولیس کو بھی اگاہ کیا گیا تھا لیکن کوئی عمل درآمد نہیں ہوا۔جبکہ سکول کے چوکیدار کے مطابق جب گولیاں لگی تو باقی بچے ڈر کر واپس اندر کی جانب بھاگے اور کمروں میں چھپ کر پناہ لی اس واقع کے فوری بعد پولیس کے ضلعی افسران کی دوڑیں لگ گئی ایس ایچ روات کے علاوہ ایس ایس پی اپریشن محمد بن اشرف بھی موقع پر پہنچ گئےزخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال راولپنڈی پہنچا دیا گیا ایس ایس پی اپریشن راولپنڈی محمد بن اشرف موقع پر پہنچ گے پولیس کی مذید نفری کو بھی طلب کرلیا گیاپولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال راولپنڈی پہنچا دیا گیا جہاں ایک بچے کی حالت ابھی تک تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
اڈیٹر امجد وٹو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں