19

آ رہی ہے صدا, کامران خان جونئیر

بس جب آپ ایک مقصد کو لے کر چلتے ہیں تو مشکلات کا ایک انبار آپ کے سامنے موجود ہوتا ہے, آپ کے پاس ان مشکلات سے بچنا کا کوئی راستہ نہیں ہوتا, جب کبھی زندگی کسی ایسے موڑ پے جا پہنچے کہ جہاں کوئی راستہ نہ ہو تو بس ایک یقین ایک یقین کامل ایک اعتماد ایک داستان ہی آپ کی ہمسفر ہوتی ہے, شعور نیوز ہماری زندگیوں کا ایک اہم جزو کہ جس کے لئیے میں نے کتنے مواقع قربان کر دئیے کہ جس کی خاطر شہزاد نے کتنی جگہوں سے رخ موڑ لیا یہ زندگی کی داستان ہے جو ہمیں اس راہگزر سے گزار رہی ہے زندگی کے یہ پل جن میں ہم جی رہے ہیں جن سے ہم لڑتے ہوئے اپنے واسطے راستہ بنا رہے ہیں, ایک عقاب کی طرح آج شاید میں تھک گیا ہوں مجھے اپنی حالت صحیح کرنے کی ضرورت ہے, آئی ایس ایف پنجاب یونیورسٹی سے 2009 میں شکست خوردہ میں نے اپنی سٹوڈنٹس پالیٹکس ختم کی اور پھر جیسے ہر چیز کو جام لگ گیا جیسے ہر چیز ختم ہوگئی نہ نوکری نہ ملی نہ سکون ملا نہ قرار ملا نہ کوئی پیار ملا, بس اندھیرا اور یہ سفر نہ زندگی کا کوئی پتہ نہ کوئی منزل کی خبر لیکن اب دو چینلز کی نوکری کے بعد میری شعور نیوز میں واپسی بہت معنی خیز ہے میرے پاس صرف ایک راستہ ہے میری صرف ایک منزل ہے, شعور نیوز ویب ریڈیو, یہ وہ پراجیکٹ ہے مجھے جس سے بہت ساری امیدیں وابستہ ہیں, اللہ تعالی کی ذات پاک کا فضل وکرم ہمارا حامی و ناصر رہا تو ایک دن یہ ویب ریڈیو عوام کے دلوں کی آواز ہو گا کیونکہ اس کے پراجیکٹ ہیڈ اشفاق ایک شاندار آرجے ہیں اور ہمارے بیورو چیف لاہور سجاد اور وقاص یہ وہ لوگ ہیں جن پر آج الحمداللہ مجھے خود سے بھی زیادہ بھروسہ ہے, کیونکہ آرہی ہے صدا اور وقت بدلے گا ایک دن ہم سب کامیاب ہونگے جس دن انشاءاللہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں