10

حنیف عباسی اچانک اڈیالہ جیل پہنچ گئے، جیل میں کیا تیاریاں ہورہی ہیں ؟ تہلکہ خیز دعویٰ

راولپنڈی (شعور نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے اچانک اڈیالہ جیل کا دورہ کیا ہے جس سے کئی سوالات جنم لینے لگے ہیں۔

نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ لیگی رہنما حنیف عباسی نے اچانک اڈیالہ جیل راولپنڈی کا دورہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے اور حنیف عباسی انہی کا جائزہ لینے گئے تھے۔ حنیف عباسی کے اس دورے کے بعد بہت سوالات جنم لینے لگے ہیں اور یہ سوال بھی پیدا ہوگیا ہے کہ کہیں شریف خاندان کیلئے تو جیل کی تزئین و آرائش نہیں کی جارہی ۔
خیال رہے کہ تحریک انصاف کے رہنماﺅں کی جانب سے پورے وثوق کے ساتھ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ نواز شریف نیب ریفرنسز میں پوری طرح پھنس چکے ہیں اور اب ان کا ٹھکانہ اڈیالہ جیل ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں