12

پولیس چیک پوسٹ یا خواتین کی عزتیں لوٹنے کا گڑھ


سجادالحسن شعورنیوز
بلوچستان میں ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس پوسٹ کے اندر خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کے الزام میں سب انسپکٹر سمیت دیگر اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس نذیر احمد کرد نے میڈیا کو بتایا کہ میڈیکل رپورٹ میں خاتون کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہو گئی ہےاور اے ایس آئی غلام سرور گولہ، محافظ محمد دین اور ڈرائیور نذیر احمد کو معطل کرکے انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ملزمان کے خلاف پاکستان پینل کوڈ 200/376 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا اور تفتیش کے لیے سینئر افسران پر مشتمل پانچ رکنی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی خاوند بخش کریں گے تاہم اوچ پاور پلانٹ پر پولیس چیک پوسٹ پر تعینات کانسٹیبل کو بھی گرفتار کرکے تحقیقات میں شامل کیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے متاثرہ خاتون کا بیان قلمبند کرکے انہیں کوئٹہ کے دارالمان میں منتقل کردیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق متاثرہ خاتون ضلع بولان کی تحصیل باگ کی رہائشی تھیں اور ضلع نصیر آباد میں اپنے رشتے داروں سے ملنے آئیں تھیں لیکن گھر کا پتہ بھول جانے کی وجہ سے اوچ پاور پلانٹ پولیس پوسٹ پر مدد کے لیے پہنچی تاہم پوسٹ پر تعینات اہلکار نے اپنے انچارج اےایس آئی غلام سرور گولہ کو بلا لیا۔ ملزم اے ایس آئی غلام سرور پولیس چوکی پر آیا اور خاتون کو اپنے ہمراہ لے گیا جس کے بعد اے ایس آئی نے مبینہ طور پر خاتون کے ساتھ زیادتی کی اور پوری رات حبس بیجا میں رکھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں