97

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ایک ہفتے کے اندر پنجاب بھر سے عطائی ڈاکٹرز کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

سجادالحسن شعورنیوز
چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ایک ہفتے کے اندر پنجاب بھر سے عطائی ڈاکٹرز کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے پنجاب پولیس کو عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس نے کہا پنجاب پولیس عطائیوں کے خلاف سخت ایکشن کرے اور انہیں گرفتار کرے۔
چیف جسٹس نے پنجاب پولیس کے اعلیٰ حکام کو ہدایت کی کہ ایک ہفتے میں عطائیوں کے خلاف کارروائی کی رپورٹ پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔

ڈاکٹر نے عورت کی جان لے لی
سجادالحسن شعورنیوز

لاہور کے علاقے کاہنہ میں ایک اتائی ڈاکٹر کے مبینہ غلط انجیکشن سےخاتون جاں بحق ہوگئی۔

خاتون کے شوہر نے الزام عائد کیا کہ اتائی ڈاکٹر نے ان کی اہلیہ کو معمولی بخار پر انجکشن لگایا، جس کے بعد اس کی حالت غیر ہو گئی۔

خاتون کو جنرل اسپتال منتقل کیا جارہا تھا، تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں