57

پاکستانی نوجوان حج کا فریضہ ادا کرنے کے لیے سائیکل پر سعودی عرب روانہ ہو گیا

سجادالحسن شعورنیوز
لاہور کا رہائشی پاکستانی نوجوان محمد عرفان کل بروز اتوار کو حج کا فریضہ ادا کرنے کے لیے سائیکل پر سعودی عرب کے لیے روانہ ہو گیا ہے ۔ یہ نوجوان لاہور سے کراچی اور کراچی سے عراق و ایران سے ہوتا ہوا سعودی عرب پہنچے گا اور اُس کا یہ سفر آئندہ 99دنوں میں تکمیل کو پہنچے گا۔ محمد عرفان نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اسنے پاکستان اور سعودی عرب دونوں ممالک کے قومی پرچم اپنے ساتھ لے لیے ہیں کیونکہ جہاں اُسکا مقصد حج کا فریضہ ادا کرنا ہے وہیں دونوں ممالک کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کا اظہار کرنا بھی ہے ۔
محمد عرفان نے مزید بتایا کہ اُسکا یہ سفر 99دنوں میں مکمل ہو گا اور وہ حکام سے ویزے کا طلبگار ہے تاکہ آسانی سے حج کا فریضہ ادا کر سکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں