26

عمران خان نے نگران وزیراعظم کیلئے 2 اہم نام تجویز کردئیے

سجادالحسن شعورنیوز
پاکستان تحریک انصاف نے نگراں وزیراعظم کے لئے سابق چیف جسٹس تصدق جیلانی اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹرعشرت حسین کے نام تجویز کردیئے ہیں۔نگراں وزیر اعظم کے لئے ناموں کی منظوری بنی گالہ میں ہونے والی اہم اجلاس میں دی گئی جس کی صدارت چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کی۔تحریک انصاف کے تجویز کردہ دونوں ناموں کو قائد حزب اختلاف تک پہنچا نے کی ذمہ داری شاہ محمود قریشی کو سونپی گئی ہے جو جلد خورشید شاہ سے ملاقات کریں گے اور اپنی پارٹی کے تجویز کردہ نام ان کو پیش کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں