41

شہید ہیڈ کانسٹیبل حق نواز کی بیٹی اور بیٹے کی شادی کے اخراجات اور انتظامات کی ذمہ داری ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک نے کئے

لاہو ر16 اپریل ۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کی ہدایت پر شہدائے پولیس کے لواحقین کی بہترین ویلفیئر کیلئے صوبے کے تمام اضلاع میں مثالی اقدامات جار ی ہیں اسی سلسلے میں ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک نے شہید ہیڈ کانسٹیبل حق نواز کی بیٹی اور بیٹے کی شادی کی میزبانی کرتے ہوئے نہ صرف شادی پر ہونے والے اخراجات خود برداشت کئے بلکہ تمام انتظامات بھی اپنی زیر نگرانی کروائے۔تفصیلات کے مطابق وہاڑی پولیس کے ہیڈ کنسٹیبل حق نواز 1998ء میں پپلی اڈہ میں ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہو گئے تھے جس کے بعد سے وہاڑی پولیس انکے اہل خانہ کی بہترین کفالت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے ۔ گذشتہ روز وہاڑی پولیس کی جانب سے اپنے بہادر سپوت ہیڈ کانسٹیبل حق نواز کی بیٹی اور بیٹے کی شادی کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک نے تمام مہمانوں کوخوش آمدید کہا ، اس موقع پرڈی پی او وہاڑی نے شہید کی بیٹی کو شادی کے حوالے سے گفٹ اور 1لاکھ کا چیک دیا اور اس موقع پر انہوں نے کہا کہ زندہ اور غیور اقوام اپنے شہداء کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں وہاڑی پولیس کے جانبازشُہداء پولیس کافخر ہیں اوروہاڑی پولیس ہر موقع پر ان کے وارثان کے ساتھ شانہ بشانہ موجود رہے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ وہاڑی پولیس اپنے بہادر شہدا کے لواحقین کی ویلفیئر کیلئے اقدامات کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھے گی۔ اس موقع پر شہید کے بچوں نے کہا کہ ڈی پی او وہاڑی کے دست شفقت نے باپ کی کمی کو محسوس نہیں ہونے دیااورانکے اس احسن اقدام پر انکی پوری فیملی تہہ دل سے پنجاب پولیس کی مشکور ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں