310

ٹیب،ٹیکنالوجی ، لیپ ٹاپس محض دعوےعمرآبادپائی خیل سرکاری سکول کے بچے چھت اور پانی سے محروم

پائی خیل (نامہ نگار)پڑھوپنجاب ،بڑھوپنجاب کے دعوے ادھورے خواب بن کرہ رہ گئے ۔گورنمنٹ پرائمری سکول عمرآبادپائی خیل بلڈنگ ودیگربنیادی سہولیات سے محروم تفصیلات کے مطابق پائی خیل تھل کے علاقہ عمرآبادمیں گورنمنٹ پرائمری سکول عمرآبادجو بلڈنگ (کمرے)،فرنیچراورسٹاف وطلباء وطالبات کے لئے پینے کے صاف پانی،پختہ سڑک ودیگرسہولیات سے محروم ہے ۔حالانکہ گورنمنٹ پرائمری سکول عمرآباد2کنال کے رقبہ پرمحیط ہے ۔عمرآبادکے شہریوں نے اپنے بچوں کوزیورِتعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے اپنی مددآپ کے تحت چھوٹاسابرآمدہ بناکرگزارہ کرنے پرمجبورہیں۔طلباء وطالبات کی تعدادزیادہ ہونے سے سٹاف مجبورہوکر بچوں کومسجدکے صحن میں بٹھاکرتعلیم دینے لگے ہیں۔جبکہ فرنیچرکی عدم دستیابی کے باعث طلباء وطالبات زمین پرنیچے بیٹھ کرتعلیم حاصل کرتے ہیں۔علاوہ ازیں سکول میں بنیادی سہولیات فرنیچر،پینے کے لئے صاف پانی اوربیت الخلاء جیسی بنیادی سہولیات ناپیدہیں ۔عوامی وسماجی مکینوں مخدوم خان،محمداشرف ملک،زاہد،مولوی امان اللہ قادری ودیگرنے ارباب اختیارسے سکول کی بلڈنگ ودیگربنیادی سہولیات کافی الفورمطالبہ کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں