1

سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق عطائیوں کے خلاف آپریشن

راولپنڈی آصف شاہ
چوکپنڈوڑی اور شاہ باغ میں عطائیوں کے کلینکس پر چھاپے متعدد سیل کر دئیے گئے تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق عطائیوں کے خلاف آپریشن میں چوکپنڈوڑی شاہ باغ میں نجی کلینک مریم ہسپتال کو سیل کیا گیا اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں غلام مصطفی اور ڈپٹی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عابد حسین کی نگرانی میں چھاپہ مارٹیم نے چوکپنڈوڑی میں پہلے مریم ہسپتال چوکپنڈوڑی اور بعدا زاں شاہ باغ میں نور فاطمہ ہسپتال المعروف شاہ جی کا کلینک کو چیک کیااور زائد انجکشن سرنجوں میں بھرے ہونے پر کلینک کو سیل کر دیا گیا ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عابد کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر کاروائیاں جاری ہیں جبکہ ہسپتال میں آئے مریضوں نے سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ غریبوں کے کلینک کو سیل کر دیا گیا جبکہ اسی شہر میں موجود دیگر کلینک لوگوں کو علاج معالجے کے نام پر لوٹ رہے ہیں وہاں کیوں نہیں ایکشن لیا جاتا اس حوالہ سے فاطمہ کلینک کے ڈاکٹر سید تہذیب الحسن کا کہنا تھا ڈپٹی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عابد شاہ باغ میں موجود ڈاکٹر سرفراز کلینک پر خود بیٹھتے ہیں اس لیے ان کی جان بخشی کر دی گئی۔ اور اس کلینک میں رات کو عطائی عوام کی جانوں سے کھیلتے ہیں ہمارے کلینک کو کسی وجہ کے بغیر ہی سیل کر دیا گیا ان کا مذید کہنا تھا کہ شہرمیں موجود دیگر کلینکس پر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے اس پر ایکشن کیوں نہیں لیا جارہا ہے اس موقع پر موجود اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کا کہنا تھا کہ انجکشن کو پہلے سے بھر کر رکھنا کس قانون میں ہے عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کو کھلی چھٹی نہیں دیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں