38

کراچی: منگھوپیر سے 6 سالہ بچی کی تشدد زدہ لاش برآمد، لواحقین کا احتجاج

سجادالحسن شعورنیوز
کراچی: شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں کچرا کنڈی سے ملنے والی 6 سالہ بچی کی شناخت رابعہ کے نام سے ہوگئی۔

دوسری جانب بچی کے لواحقین کی جانب سے کٹی پہاڑی پر مظاہرے کے دوران پولیس پر پتھراؤ کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا، جبکہ پولیس کی ہوائی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مقتولہ بچی اورنگی ٹاؤن بلوچ پاڑہ کی رہائشی تھی، جو اتوار (15 اپریل) کو گھر سے کھیلنے کے لیے نکلی تھی اور اس کے بعد لاپتہ ہوگئی تھی۔

6 سالہ بچی رابعہ کی فائل فوٹو—۔جیو نیوز اسکرین گریب
پولیس کے مطابق بچی کے والد نے تھانہ اورنگی ٹاؤن میں گمشدگی کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

تاہم گذشتہ روز بچی کی تشدد زدہ لاش منگھو پیر میں ایک کچرا کنڈی سے برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق بچی کے ڈی این اے کے سیمپل لے لیے گئے ہیں اور رپورٹ آنے کے بعد تحقیقات میں پیش رفت ہوسکے گی۔

بچی کے لواحقین نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے احتجاج کرتے ہوئے کٹی پہاڑی جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند کردی۔

مظاہرین سے مذاکرات کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی کٹی پہاڑی پہنچی، تاہم پتھراؤ ہونے پر پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ اور مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں