8

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار خواجہ سرا بھی قومی اسمبلی کا الیکشن لڑے گا

لاہور: نایاب علی نامی خواجہ سرا 2018 کے عام انتخابات میں پنجاب کے حلقہ این اے 141 اوکاڑہ سے آزاد امیدوار ہونگے, نایاب علی اپنی کمیونٹی اور اہلِ محلہ کے ساتھ مل کر الیکشن کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ ووٹ کی طاقت سے وہ اس نظام کو تبدیل کرسکتے ہیں، انہوں نے عزم کیا ہے کہ وہ الیکشن جیت کرقوم و ملک کی ترقی اور اپنے علاقے کی خوشحالی کے لیے کام کریں گی اور عوام کی بھرپور خدمت کریں گی۔ نایاب علی نے بتایا ہے کہ وہ تیزاب گردی کا شکار ہوچکیں ہیں تاہم اب مثبت سوچ کے ساتھ نئے جذبے اور امیدیں لے کر انتخابی میدان میں اتری ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ اپنے گرو کی معاونت اور کمیونٹی کے تعاون سے گلی گلی انتخابی مہم کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی الیکشن مہم چلائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں