55

کوئٹہ: دشت ریلوے ٹریک پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

سجادالحسن شعورنیوز
کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ کی تحصیل دشت میں ریلوے ٹریک پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق ریلوے ٹریک پر نصب دھماکا خیز مواد پریشر ککر میں رکھا گیا تھا، جسے ناکارہ بنادیا گیا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے ناکارہ بنایا گیا بم دیسی ساختہ اور ٹائم ڈیوائس تھا، جس میں 18 سے 20 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے کچھ دیر قبل بھی دشت کے علاقے تیرہ میل میں ریلوے ٹریک کے قریب ایک دھماکا ہوا تھا، جس سے ٹریک کوجزوی نقصان پہنچا تھا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔
متاثرہ ریلوے ٹریک کا ایک منظر—۔ جیو نیوز اسکرین گریب
دھماکے کے بعد متاثرہ ٹریک پر سے ٹرینوں کی آمدو رفت معطل ہوگئی، جس کے بعد اندرون ملک جانے والی ٹرینوں کو کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا تھا۔
متاثرہ ٹریک کی بحالی کے لیے متعلقہ ٹیمیں جبکہ بم ڈسپوذل اسکواڈ بھی جائے وقوع پر پہنچ گیا اور سرچنگ کا کام شروع کر دیا گیا۔
ریلوے حکام کے مطابق ٹریک پر دھماکے سے ٹرینوں کی روانگی متاثر ہوئی، تاہم بعدازاں ریلوے ٹریک کو بحال کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں