23

ماہرہ خان کینز فلمی میلے میں شرکت کیلئے فرانس پہنچ گئیں

ماہرہ خان کینز ریڈ کارپٹ میں شرکت کے لیے فرانس پہنچ گئیں—.فوٹو/ بشکریہ رائٹرز
پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کینز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ میں شرکت کے لیے فرانس پہنچ گئیں۔ اداکارہ کینز ریڈ کارپٹ میں مشہور میک اپ برانڈ لوریئل پاکستان کی نمائندگی کریں گی جس میں وہ فیشن کے منفرد انداز کا انتخاب کریں گی۔ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کر کے مداحوں کو آگاہ کیا کہ وہ طویل سفر کے بعد کینز پہنچ گئی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آج وہ کچھ نہیں کریں گی، صرف دھوپ سینکیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں