10

گاڑی کی ٹکر سے نوجوان کو ہلاک کرنے والا امریکی سفارت کار کرنل جوزف امریکا روانہ

اسلام آباد (شعور نیوز) سفارتی ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں گاڑی کی ٹکر سے نوجوان کو ہلاک کرنے والے امریکی سفارت خانے کے ملٹری اتاشی کرنل جوزف امریکا روانہ ہو گئے ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق کرنل جوزف نور خان ایئربیس سے خصوصی طیارے کے ذریعے امریکا روانہ ہوئے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے کرنل جوزف سے متعلق تمام ریکارڈ امریکی حکام کے حوالے کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کرنل جوزف مستند سفارتکار ہیں اور انہیں سفارتی استثنیٰ حاصل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں