42

پاک۔چین دوستی ہمیشہ ہر آزمائش پر پوری اتری ہے:ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی 

بابا گل جی سے
   
    اسلا م آ باد14مئی2018:ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ پا ک۔چین دوستی کا دنیا میں کو ئی متوازی نہیں۔انہو ں نے کہا کہ دونو ں ممالک کے درمیان تعلقات مشتر کہ جغرافیائی،اقتصادی،تاریخی اور اسٹرٹیجک مفادات کی مضبو ط بنیاد وں پر استوار ہیں اور دونوں ممالک ہر مشکل وقت میں ایک دوسر ے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں انہو ں نے ان خیا لات کا اظہار آج پیپلز ایسوسی ایشن فار پیس اینڈ ڈس آرممنٹ کے نائب صدر Mr. Zhou Liکی سر براہی میں پیر کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں ان سے ملاقات کرنے والے 7رکنی چینی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
     ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ پاک۔چین تعلقات مثالی تعاون کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں اور چینی وفد کا حالیہ دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیا ن مو جو دہ تعلقات کو مزید مضبو ط بنا نے میں اہم پیش رفت ثابت ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پا کستان پا ک۔چین اقتصادی راہداری کے تحت تما م منصو بوں کی تکمیل کے لیے پر عزم ہے۔انہو ں نے سی پیک کے منصوبوں میں ذاتی دلچسپی لینے پر چین کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور چین کی حکومت کی طر ف سے اس سلسلے میں اٹھائے گے اقدامات کو سر اہا۔انہوں نے کہا کہ دونو ں ممالک مشترکہ اقتصادی اور تر قیا تی منصو بو ں کے ذریعے خطے کے عوام کی ترقی اور خو شحالی کے لیے کا م کر رہے ہیں۔انہو ں نے پا کستان میں سما جی و اقتصادی شعبو ں کی تر قی کے لیے چین کے بے لو ث تعا ون کو سراہا۔انہو ں نے کہا کہ دہشتگردی خطے کے امن اور سلا متی کے لیے بڑا خطر ہ ہے اس نا سور کے خاتمے کے لیے خطے کے ممالک میں قریبی تعاون ضرور ی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اہم علاقائی اور عالمی معاملات پر یکساں موقف رکھتے ہیں اور دونوں ممالک نے علاقائی اور عالمی فورمز پر ہمیشہ ایک دوسر ے کی حمایت کی ہے۔
     ڈپٹی سپیکر نے کہاکہ پاکستان کی تمام سیاسی پارٹیاں اور ان کی قیادت چین کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی خواہاں ہے۔انہوں نے دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ کے درمیان رابطوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے مابین قریبی تعاون دو طر فہ تعلقات کو نئی بلندیوں سے ہمکنار کرانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔انہوں نے چین کے صدر Mr. Xi Jinping  کودوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارک باد بھی دی۔     
      چین کی پیپلز ایسوسی ایشن فار پیس اینڈ ڈس آرممنٹ کے نائب صدر Mr. Zhou Li  نے کہا کہ پا کستان چین کا ہر آزمائش پر اترنے والا دوست ہے اور پاکستان کو چین کے اسٹریٹجک شما روں میں انتہائی اہمیت حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ دونو ں ممالک کی
 قیا دتیں دو طرفہ تعلقات کو نئی بلند یو ں تک پہنچانے کے لیے پر عزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ پا ک۔چین تعاون خطے اور اس سے باہر چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مر کزی اہمیت کاحا مل ہے۔ انہوں نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران اپنے اور اپنے وفد کے پر تپا ک استقبال اور مہمان نوازی پر پا کستان کے عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
                                 

اپنا تبصرہ بھیجیں