106

نوازشریف نے کہا تھا جنرل صاحب ! مزہ تب آئے گا جب جھنڈا سری نگر پر لگائیں گے: پرویز مشرف

اسلام آباد (شعور نیوز) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے غلط وقت پر بیان دیا، اپنے ملک کی فوج کو بدنام کرنا انتہائی افسوس ناک عمل ہے۔ سابق صدر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے بیان سے فوج اور اسٹیبلشمنٹ کو ذمہ دار قرار دیا۔ پرویزمشرف نے مزید کہا کہ ’نوازشریف کہتے ہیں کہ کارگل کی کارروائی پر انہیں اعتماد میں نہیں لیا تھا، کارگل پر نواز شریف کو 2 بار بریفنگ دی تھی، پرویز مشرف نے کہا کہ ’کارگل جنگ میں ہم 5 جگہوں پر بھارتی فوج پر حاوی تھے، اس وقت نواز حکومت پر بھارت نے امریکا کے ذریعے دباؤ ڈلوایا، کارگل سے فوج کی واپسی پر راجہ ظفرالحق اورچوہدری شجاعت نے مخالفت کی۔
سابق صدر نے کہا کہ ’نوازشریف امریکا گئے اور وہاں سے فوجیوں کی واپسی کا آرڈر جاری کیا، کارگل سے فوجیوں کا انخلا کرواکر نواز شریف نے غلط قدم اٹھایا اور فوجیوں کی واپسی کا الزام مجھ پر عائد کردیا۔ پرویز مشرف نے کہا کہ ایسے وقت پر نواز شریف کی جانب سے یہ بیان آنے کے پیچھے ضرور کوئی نا کوئی بات چھپی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں