30

پاکستان نے تاریخی ٹیسٹ میچ میں آئرلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

ڈبلن (شعور نیوز) پاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ میں 5 وکٹوں پر 153 رنز بنالیے ہیں، آئرلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 160 رنز کا ہدف دیا ہے۔میچ پانچویں روز آئرلینڈ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 319 رنز سے اپنی دوسری اننگز شروع کی لیکن اس کے آخری تینوں کھلاڑی محض 20 رنز کا اضافہ کرسکے اور پوری ٹیم 339 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ 160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز اچھا نہ تھا اور اس کی تین وکٹیں صرف 14 رنز کے مجموعے پر گرگئیں۔اظہر علی 2، حارث سہیل 7 اور اسد شفیق صرف ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔ چوتھی وکٹ پر بابر اعظم اور امام الحق نے ٹیم کو سہارا دیا اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی جیت کی بنیاد رکھی۔ دونوں کھلاڑیوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں اور 126 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی جس کے بعد بابر اعظم 140 کے مجموعی اسکور پر 59 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 66 رنز دے کر 5، محمد عامر نے 63 رنز دے کر 3 جب کہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔ آئرلینڈ کی ٹیم ٹیسٹ کا درجہ ملنے کے بعد اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں