81

رمضان سے پہلے کراچی میں لوڈشیدنگ کا سلسلہ ختم نہ ہو سکا

کراچی: کے الیکٹرک نے بن قاسم پاور اسٹیشن کی مرمت کے لیے 20 مئی کی نئی تاریخ دے دی ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بن قاسم پاور اسٹیشن کے خراب یونٹ کی بحالی کا کام جاری ہے، جس کے لیے پرزہ ہالینڈ سے لایا جارہا ہے۔
ترجمان کے مطابق 41 ٹن وزنی پرزہ ہوائی جہاز کے ذریعے آج کراچی پہنچے گا جبکہ پرزے کی تنصیب کے لیے بیرون ملک سے ماہرین بھی بلائے گئے ہیں، پرزے کی تنصیب کا عمل 20 مئی تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق تمام امور کی نگرانی چیف جنریشن اینڈ ٹرانسمیشن افسر کر رہے ہیں۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے یونٹ کی بحالی سے بجلی کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں