229

سپیرئیر یونیورسٹی شعبہ ابلاغیات ایم فل کے طلباء کے زیر اہتمام جمہوریت اور میڈیا کا کردار کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

لاہور(شہزادروشن گیلانی سے) سپیرئیر یونیورسٹی شعبہ ابلاغیات ایم فل کے طلباء کے زیر اہتمام جمہوریت اور میڈیا کا کردار کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد جمہوریت میں میڈیا کے کردار کو زیر بحث لانا تھا سیمینار میں سینئر تجزیہ کار و صحافی سجاد میر، کالم نگار روف طاہر،ڈاکٹر اسلم ڈوگر ،ڈاکٹر صغریٰ صدف ،کامسیٹس یونیورسٹی شعبہ ابلاغیات کے سربراہ سہیل ریاض راجہ اور کالم نگار و تجزیہ کار سلمان عابد نے خطاب کیا سجاد میر کا کہنا تھا جمہوریت کے پروان چڑھنے میں میڈیا کا کردار کلیدی ہے اور ہم نے آمروں کے ادوار میں جیلیں کاٹیں سلمان عابد کا کہنا تھا تاثر پایا جاتا ہے کہ بہت لوگ فوج کہ خلاف ہیں لیکن ہم تو فوج کے سیاسی کردار کے خلاف ہیں اور فوج میں بالخصوص وہ طبقہ جو اقتدار کی ہوس رکھتا ہے روف طایر صاحب کا کہنا تھا کہ ہم کبھی بولتے کبھی خاموش ہو جاتے تھے ہم نے مارشل لاء کی تلخیوں کو بہت قریب سے دیکھا یے سہیل ریاض راجہ صاحب کا کہنا تھا آج جدید میڈیا ہر بندے کے ہاتھ میں ہے اور ہر شخص اپنا کردار ادا کر سکتا ہے ۔ڈاکٹر صغریٰ صدف کا کہنا تھا مجھے اپنی نوجوان نسل پر بہت اعتماد یے کہ یہ ملک کو بہتر بنائیں گے اور طلباء تنظیموں سے پابندی اٹھنی چاہیے تاکہ قوم کو خاندانوں کے چشم و چراغ نہیں بلکہ لیڈر ملیں ڈاکٹر اسلم ڈوگر صاحب نے سیمینار کے اختتام پر منتظمین کو مبارک باد دی اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیاسیمینار میں سپیرئیر یونیورسٹی شعبہ ابلاغیات کے جونیئر طلباء نے صدر سپیرئیر میڈیا کلب شہزادروشن گیلانی کی قیادت میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں