194

نبی اکرمؐ کی حرمت کا تحفظ ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔

نبی اکرمؐ کی حرمت کا تحفظ ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔
داؤد شاہد
المحمدیہ سٹوڈنٹس اسلام آبادکے مسئول داؤد شاہد نے کہامسلم حکمران تحفظ حرمت رسولؐ کے مسئلہ پرامت مسلمہ کے جذبات کی ترجمانی کریں داؤد شاہدنے کہاسینیٹ میں گستاخانہ خاکوں کےخلاف قرارداد کی متفقہ طور پر منظوری اور وزیراعظم عمران کی طرف سےاقوام متحدہ میں قراردادپیش کرنےکے اعلان کوخوش آئندہ قرار دیا اور کہاہے کہ مسلم حکمران تحفظ حرمت رسولؐ کے مسئلہ پر امت مسلمہ کے جذبات کی ترجمانی کریں اور بین الاقوامی سطح پر توہین انبیاءاور قرآن پاک کی بے حرمتی کی سزا کا قانون پاس کروانے کی کوشش کریں شان رسالت میں گستاخیوں پرکسی صورت خاموشی اختیار نہیں کی جاسکتی۔مسلمان ملکوں کو چاہیے کہ وہ دنیا بھر میں اپنے سفارت خانوں کو متحرک کریں۔ او آئی سی کا سربراہی اجلاس بلایا جائے اور اس مسئلہ پرجر آتمندانہ اقدامات اٹھائے جائیں۔ یہودیوں کیطرف سے نبی اکرمؐ کی شان میں گستاخیاں60 سے زائدمسلم حکمرانوں اورڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے لیے بہت بڑا امتحان ہے۔
داؤد شاہد نے کہا دشمنان اسلام نےہمیشہ مسلمانوں کو باہم لڑاکر انہیں کمزور کرنے اور نقصان پہنچانے کی سازشیں کی ہیں ہمیں دشمن کی سازشوں سے با خبر رہنے اور متحدہ بیدار رہنے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں